فریج سے بھری ٹرک میں لگی آگ ہوا کافی نقصان

1

 


مالیگاؤں (نامہ نگار) آج صبح نو بجے کے درمیان دیوی کا ملہ علاقے میں استعمال شدہ فریج سے بھری ہوئی ٹرک میں اچانک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ ملی تفصیلات کے مطابق ٹرک کی اوپری سطح سے زیادہ اونچائی تک فریج کو رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے اوپر کے فریج الیکٹرک تار سے ٹچ ہوگیا اور شارٹ سرکٹ کے سبب ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

اس واقع کے بعد اطراف کے نوجوان مدد کے لئے آگئے اور فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی کے سبب آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کا اندیشہ لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ استعمال شدہ فریج ممبئی سے مالیگاؤں لائی جاتی ہے اور مالیگاؤں میں اسے ریپئر کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔فی الحال یہ مال خورشید فریج والے کا بتایا جا رہا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

1تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں